By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: امیمہ پرویز نے تعلیمی ٹیسٹ میں اول پوزیشن حاصل کی
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > تعلیم > امیمہ پرویز نے تعلیمی ٹیسٹ میں اول پوزیشن حاصل کی
تعلیم

امیمہ پرویز نے تعلیمی ٹیسٹ میں اول پوزیشن حاصل کی

Last updated: مارچ 18, 2025 11:32 صبح
newsg24urdu 5 مہینے ago
امیمہ پرویز نے تعلیمی ٹیسٹ میں اول پوزیشن حاصل کی
امیمہ پرویز نے تعلیمی ٹیسٹ میں اول پوزیشن حاصل کی
SHARE

فیض آباد/ آصف جمیل امجدی/ بچوں کی ابتدائی تعلیم ان کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھتی ہے۔ جب ننھی عمر میں ہی ذہانت کے جوہر نمایاں ہونے لگیں تو یہ یقین ہو جاتا ہے۔ کہ آنے والا کل تابناک ہوگا۔ ایسا ہی کچھ امیمہ پرویز کے ساتھ ہوا۔ جنہوں نے اپنی تعلیم کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے پہلے ہی دن اسکول میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔

بتاریخ 18/ مارچ ساڑھے تین سالہ امیمہ پرویز کا ایک معروف تعلیمی ادارے میں پہلا داخلہ ہوا۔ جہاں اسکول میں داخلے کے وقت دیگر بچوں کے ساتھ ان کا ابتدائی تعلیمی ٹیسٹ لیا گیا۔ حیرت انگیز طور پر ننھی امیمہ نے اپنی غیر معمولی ذہانت، بہترین یادداشت اور فوری جوابی صلاحیت کے باعث تمام ہم عمر طلبہ و طالبات میں اول پوزیشن حاصل کی۔ جس پر اسکول کی تمام لیڈیز ٹیچرز نے نہ صرف ان کی تعریف کی بلکہ کہا کہ ہمیں ایسے ہی ایکٹیو اور ذہین طلبہ کی ضرورت ہے۔ اس شاندار کارکردگی کے اعتراف میں اسکول انتظامیہ نے انہیں خصوصی انعامات سے بھی نوازا۔

امیمہ پرویز کی ذہانت اور سیکھنے کی جستجو نئی نہیں۔ بلکہ وہ پہلے بھی ٹیوشن میں اپنی تعلیمی قابلیت کا مظاہرہ کرتی رہی ہیں۔ وہاں بھی ان کی ٹیچر اکثر ان کی غیر معمولی ذہانت، چستی اور سیکھنے کی رفتار سے متاثر ہو کر ان کی والدہ کو فون کرکے ان کی تعریف کرتیں۔ مگر اب باضابطہ اسکول میں داخلے کے بعد ان کے لیے مزید تعلیمی میدان وسیع ہوگیا ہے۔ جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھار سکیں گی۔

امیمہ پرویز کا تعلق ایک تعلیم یافتہ گھرانے سے ہے، جہاں علم کی روشنی ہمیشہ فروزاں رہی ہے۔ ان کی والدہ تبسم پرویز خود ایک تعلیم یافتہ خاتون ہیں جو انہیں گھر پر مکمل تعلیمی رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔ ان کے والد پرویز جمیل اپنی علمی لیاقت کے باعث سرکاری ملازمت سے وابستہ ہیں۔ ان کے ایک انکل مولانا آصف جمیل امجدی دینی علوم کے ماہر ہیں۔ ساتھ ساتھ معروف اردو روزنامہ شانِ سدھارتھ کے صحافی بھی ہیں۔ جبکہ دوسرے انکل بی ایس سی کر رہے ہیں۔ ان کے دادا ایک تجربہ کار اور معمر ڈاکٹر ہیں، جو ہمیشہ تعلیم کو اولین ترجیح دیتے آئے ہیں۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

ننھی امیمہ کی اس شاندار کامیابی پر اہل خانہ نے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ہے، اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے تاکہ وہ اپنے علم و ہنر سے ملک و ملت کا نام روشن کر سکیں۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

جامعہ محمودیہ اشرف العلوم میں مسابقہ جاتی پروگراموں کا آغاز

یوگی حکومت ایکشن موڈ میں، مدرسہ نظام تعلیم میں بہتری کی کوششیں تیز

کنگس آف فالکنس ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ کے ہونہار بچوں کو اعزاز سے نوازا گیا

زندگی اور موت کا مسئلہ ہیں مدارس اسلامیہ

مفتی بدر عالم، پرنسپل جامعہ اشرفیہ نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کا دورہ کیا

TAGGED:امیمہ پرویزتعلیمتعلیمی ٹیسٹفیض آباد
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article روزہ صبر، کھانے پینے اور دیگر لذتوں سے اجتناب کرناسکھاتا ہے: قاضئ شہر
Next Article مسواک کے کچھ ریشے حلق میں اتر جانے سے روزہ ٹوٹ جائے گا؟
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

عرس انجم العلماء کا عظیم الشان انعقاد, خصوصی ضمیمہ کا رسم اجراء
درگاہ کمیٹی نے تعلیمی ادارے اور اسپتال کے قیام کا کیا اعلان
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ڈاکٹر عمار رضوی کی اہم ملاقات
بھارت میں امت کو لاحق خطرات: آئینہ سامنے رکھ دوں تو پسینہ آجائے
فروغ رضویات میں علامہ ضیاء المصطفے قادری امجدی گھوسوی کا تابندہ کردار

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?